Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججوں کی مدتِ ملازمت میں توسیع

وزارت قانون نے ایڈیشنل ججز کو توسیع دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 18 جنوری 2024 06:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججوں کی مدتِ ملازمت میں توسیع کردی۔

پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کو دوسری بار توسیع دی گئی، وزارت قانون نے ایڈیشنل ججز کو توسیع دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے حتمی فیصلے تک 3 ایڈیشنل ججز کو توسیع دی جاتی ہے۔

جسٹسس فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی۔

مدت میں توسیع کا اطلاق 18 جنوری سے جوڈیشنل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعیناتی تک ہوگا۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے مستقلی کے بجائے تینوں ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی تھی۔

Peshawar High Court

Extension

additional judges