Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: پارٹی کرنے والا نوجوان 10ویں منزل سے چھلانگ لگا کر دم توڑ گیا

پو لیس کے مطابق فلیٹ میں 20 کے قریب لڑکے لڑکیاں پارٹی کر رہے تھے
شائع 18 جنوری 2024 03:31pm

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں نوجوان نے عمارت کی دسویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور نیچے گرتے ہی دم توڑ گیا۔

نوجوان کی شناخت 20 سالہ سید موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فلیٹ میں 20 کے قریب لڑکے لڑکیاں پارٹی کر رہے تھے ، نوجوان نے ممکنہ طور پر نشے کی حالت میں چھلانگ لگائی ہے۔

پولیس کے مطابق سید موسیٰ کا تعلق اسلام آباد سے تھا اور وہ لاہور کی لمز یونیورسٹی میں بی ایس سی کا طالب علم تھا۔

چند روز قبل بھی ڈیفنس میں علینہ نامی لڑکی نے ریسٹورنٹ کی چھت سے چھلانگ لگائی تھی۔

lahore

party

boy jumps from 10th floor