Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

’بوبی‘ سے معمر ترین کتا ہونے کا اعزاز چھین لیا گیا

گنیز بک کو بوبی کی عمر کے بارے میں شک تھا، بوبی کا تعلق پرتگالی ریفیرو نسل سے تھا
شائع 18 جنوری 2024 03:22pm

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے معمر ترین کتے کا ریکارڈ منسوخ کردیا۔ یہ اعزاز پرتگال کے “بوبی “ کو حاصل تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایا ہےکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ کو کتے کی اصل عمر سے متعلق شبہات لاحق تھے۔

بوبی کو فروری 2023 میں دنیا کا معمر ترین کتا قرار دیا گیا تھا۔

اکتوبر 2023 میں بوبی چل با تھا۔ اس کی عمر 31 سال 165 دن تھی۔

بوبی پرتگالی نسل ریفیرو سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نسل کے کتوں کی اوسط عمر 12 سے 14 سال ہوتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ عام کتے کی اوسط عمر 10 سے 13 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ چھوٹے قد کے کتے 15 سال بھی جی لیتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ کوئی کتا 20 تک جیے۔

بوبی کی تاریخ پیدائش 11 مئی 1992 بتائی گئی تھی۔ بوبی نے آسٹریلوی کیٹل ڈاگ بلیوئی کا تقریباً نصف صدی پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔ یہ کتا 1939 میں 29 سال اور پانچ ماہ کا ہوکر چل بسا تھا۔

BOBI

THE OLDERST DOG EVER

GUINNESE BOOK OF WORLD RECORDS