Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران میں پاکستان کی جوابی کارروائی کی ویڈیوز سامنے آگئیں

ایرانی ویب سائٹ کی جاری کردہ وڈیو میں سراوان کے چند کچے اور اپکٹہ پختہ مکان کو دیکھا جاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2024 03:35pm

ایران کی ایک ویب سائٹ نے ایرانی علاقے سراوان میں پاکستان کی جوابی کارروائی سے متعلق چند وڈیوز جاری کی ہیں-

جن میں ایک مکان کی تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔ جس علاقے کی یہ وڈیو ہے اس میں چند کچے مکانات دیکھے جاسکتے ہیں تاہم حملے کا نشانہ بننے والا گھر پختہ لگتا ہے۔ پاکستان کی یہ کارروائی ایران کی طرف سے پاکستانی علاقے میں کی جانے والی ایک کارروائی جواب میں کی گئی۔

ایران میں پاکستان کی جوابی کارروائی پر آج (جمعرات) کی صبح سے دنیا بھر کے میڈیا میں نمایاں حیثیت میں کور کی گئی۔ پاکستان نے ایرانی حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایران سے سفیر بھی واپس بلالیا تھا۔

پاکستان کی جوابی کارروائی پر تہران میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ ایران نے پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بتایا کہ 7 افراد مارے گئے ہیں تاہم وہ سب کے سب غیر ملکی تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ عراق نے بھی ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔ عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیلی جاسوسوں کو نشانہ بنانے کے نام پر نہتے عراقی شہریون کو موت کے گھاٹ اتارا۔

Iran

attack

RETALIATION

SARAWAN