Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

چاند کا مشن ناکام، خلائی جہاز کل کسی وقت زمین پر گر سکتا ہے

"پریریگرن لینڈر" میں اسٹار ٹریک کے خالق کی باقیات، بٹ کوئن، وکی پیڈیا کی کاپی اور ماؤنٹ ایوریسٹ کا ٹکڑا بھی رکھا گیا تھا
شائع 18 جنوری 2024 02:19pm

انسانوں کی باقیات، بٹ کوئن اور چند دوسری غیر روایتی اشیا لے کر چاند کے لیے روانہ ہونے والا خلائی جہاز پریریگرن لینڈر ناکام ہوگیا ہے اور کسی بھی وقت زمین پر گرسکتا ہے۔

یہ خلائی جہاز 20 پے لوڈز لے کر چاند کی سمت روانہ کیا گیا تھا۔ پے لوڈز کا مجموعی وزن 90 کلو گرام تھا۔ ان میں دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ایوریسٹ کے ایک ٹکڑے کے علاوہ وکی پیڈیا کی ایک کاپی بھی شامل تھی۔

سائنس فکشن ٹی وی سیریز اسٹار ٹریک کے خالق جینی راڈنبیری کی باقیات بھی اس جہاز کے پے لوڈز کا حصہ ہیں۔

اس خلائی جہاز کو چاند کے مشن پر روانہ کرنے والے ادارے ایسٹروبوٹک نے بتایا کہ وہ جہاز کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ کمپنی نے خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا سے بھی رابطہ رکھا ہے۔ مشن ناکام ہو جانے کے بعد یہ خلائی جہاز جمعہ کو کسی وقت زمین پر گر سکتا ہے۔

ایسٹرو بوٹک نے پیریگرن کی زمین پر واپسی کو عمدگی سے کنٹرول کیا ہے اور اسے جنوبی بحرالکاہل میں کہیں گرالیا جائے گا۔

MOON MISSION FAILED

PREREGRINE LANDER

UNUSIAL PAYLOADS