Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مُراد سعید الیکشن سے دستبردار، ٹکٹ واپس کردیا

روپوش پی ٹی آئی رہنما کی درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی
شائع 18 جنوری 2024 01:28pm

روپوش پی ٹی آئی رہنماء مراد سعیدعام انتخابات سے دستبردارہوگئے۔

پشاور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ انہوں نے ٹکٹ واپس کیا ہے۔

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انوراورجسٹس صاحبزادہ اسداللہ پرمشتمل بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف درخواست پ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آج سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارنے ٹکٹ واپس کردیا ہے ، وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لیے جانے کی بناء پر نمٹا دی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کل کی سماعت میں ریمارکس دیے تھے کہ جب ایک بندہ مفرور قرار دیا جائے اور وہ قانون کے سامنے سرینڈر نہیں کرتا اس پر قانون کیا کہتا ہے۔ جب بندہ قانون کے سامنے پیش نہیں ہوتا تو کیسے کاغذات منظور کیے جائیں، وہ کل پھر منتخب ہو کر قانون سازی کرے گا؟۔

ایڈووکیٹ جنرل نےاپنے دلائل میں کہا تھا کہ جب کوئی مفرورہوتا ہے تو چند بنیادی حقوق کھودیتا ہے۔ اشتہاری کو ووٹ دینےیا الیکشن لڑنےکا حق نہیں ہے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ، ’یہ توپھرکسی کو بھی الیکشن سے روکنےکیلئے ہتھیار کے طورپراستعمال ہوگا‘۔

عدالت نے مراد سعید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اسی حوالے سے دائرشہرام ترکئی اورعاطف خان کےکاغذات درست قراردیے تھے۔

پشاور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے شہرام ترکئی اور عاطف خان کے کاغذات منظوری کے خلاف درخواستیں خارج کردی تھیں۔

Murad Saeed

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024