Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفر گڑھ کے تھانے میں شادی کا فوٹو شوٹ

دُولہا نے تھانے کو شہر کی 'سب سے خوبصورت عمارت' قرار دیا
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2024 03:44pm

پولیس اسٹیشن سے مجرمان وملزمان کا تو چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن اب تھانوں میں دولہا دُلہن بھی اپنی خوشی سے دکھائی دینے لگے ہیں۔

مظفر گڑھ میں ایک دولہا زندگی کے خاص دن پر اپنی نئی نویلی دلہن کو لے کر فوٹو شوٹ کروانے تھانے پہنچ گیا۔

انوکھے فیصلے کی وجہ مظفرگڑھ، تھانہ سٹی کی خوبصورتی بنی جس سے متاثر ہوکر دولہا نے اپنی شادی کی فوٹو گرافی یہیں کروانے کا فیصلہ کیا۔

دولہا عبدالصمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر تھانے کی نئی عمارت دیکھی پھر بعد میں خود آ کردیکھا تو بیگم سے مشورہ کر کے ایس ایچ او سے یہاں فوٹوگرافی کی اجازت مانگی۔

فوٹو شوٹ کی اجازت دینے پر پولیس سے اظہیار تشکر کرنے والے دولہا نے کہا کہ ایس ایچ او خرم ریاض کھر نے فوٹو شوٹ کی نا صرف اجازت دی بلکہ تھانہ کے فرنٹ اینڈ کو خالی کروا کر بہترین پرامن ماحول بھی فراہم کیا جہاں انہوں نے اپنی بیگم کے ساتھ زندگی کے بہترین لمحات کو تصاویر میں قید کیا۔

دولہا کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی مظفرگڑھ کسی بڑے ریسٹورنٹ سے کم نہیں اور انہوں نے یہاں فوٹو شوٹ کروا کر بہت اچھا محسوس کیا۔

پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کرنے والے دولہا نے اس تھانے کو اپنے شہر کی ’سب سے خوبصورت عمارت‘ قراردیا۔

Muzaffargarh

police station

PHOTOGRAPHY IN POLICE STATION

WEDDING PHOTOGRAPHY