Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصروفیات کی بناء پرچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کابینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا

جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی کا علیحدہ بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
شائع 18 جنوری 2024 12:30pm
تصویر: قائداعظم یونیورسٹی /آفیشل ایکس ہینڈل
تصویر: قائداعظم یونیورسٹی /آفیشل ایکس ہینڈل

چیف جسٹس قاضیٰ فائزعیسیٰ آئندہ دو روز کے لیے مقدمات کی سماعت سے رخصت لیتے ہوئے چیمبر ورک کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس 18 اور 19 جنوری کو اپنے چیمبر میں ہی اہم امور سرانجام دیں گے۔

مصروفیات کی بناء پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کابینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ پر قسمت مہربان، زیادہ عرصہ چیف جسٹس رہیں گے

اس حوالے سے جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی کا علیحدہ بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

Supreme Court

Chief Justice Qazi Faez Isa