Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب

نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائرکی گئی۔
شائع 18 جنوری 2024 11:17am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کے لیے یہ درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائرکی گئی ہے۔

وکیل کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، نو مئی کے بعد انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

9 مئی کے مقدمے میں شیخ رشید گرفتار، ضمانت خارج

عدالت نے درخواست پر پولیس کو 20 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed

9 May Cases

ATC Rawalpindi