Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان

ترجمان سوئی سدرن گیس نے شیڈول کا اعلان کردیا
شائع 18 جنوری 2024 11:09am

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری کی صبح 8 بجے سے بند رہیں گے۔

ہفتہ 20 جنوری کی صبح بند ہونے والےاسٹیشنز پیر 22 جنوری کی صبح 8 بجے کھولے جائیں گے۔

بندش کی وجہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے ہے۔

SSGC

sindh

CNG Station

CNG closed