Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت آج پھر کم ہوگئی

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 10 پیسے کا ہوا تھا۔
شائع 18 جنوری 2024 10:47am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہونے کے بعد ڈالر 279.60 روپے پر آگیا ۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 10 پیسے کا ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 73 پیسے پرہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 92 پیسے کا ہوگیا تھا۔

پاکستان

interbank

dollar vs rupee

US Dollars

US DOLLAR RATE