Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارکن بلاول بھٹو کو پنجاب سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری

ہم نے کبھی لوگوں کو گمراہ کر کے ان سے ووٹ نہیں مانگا، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی
شائع 17 جنوری 2024 07:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 40 سال سے سیاست کا سفر آسان نہیں تھا، ہم نے کبھی لوگوں کو گمراہ کر کے ان سے ووٹ نہیں مانگا، پیپلزپارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کو پنجاب سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری لاہور کے حلقہ پی پی 161 پہنچے جہاں جیالوں نے آصف زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا۔

لاہور میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ دوستوں ہمارا سفر بہت لمبا ہے، 40 سال سے سیاست کر رہے ہیں، آپ سب نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پیار دیا ہے، ہم ورکروں کی خواہشوں پر چلتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ مجھے جیل جانے کا شوق نہیں، ورکرز کا خیال ہوتا ہے، ورکرز کا یقین ہوتا ہے کہ میں لڑوں گا جھکوں گا نہیں، جو جو جیلوں میں آتے تھے مجھے سب یاد ہے، جیل میں لوگ مجھ سے پوچھتے تھے وجہ کیا ہے، آپ کیوں یہاں ہیں؟ میں بتاتا تھا میں اپنے لوگوں کی وجہ سے یہاں ہوں، ہمارا سسٹم اور ہے، ان کی آنکھ میں آنکھ ملاتے ہیں۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے اپنی عوام سے وہ بلاول کو یہاں سے جتوائیں گے اور وزیراعظم بنائیں گے، میں نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہاتھ سے لگائے آم کے درخت کا پھل بھی کھایا ہے۔

پی پی 161 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر اور پی پی 157 سے عدنان گورسی نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پی پی 161 میں انتخابی دفتر کا بھی افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں

خون چوسنے والے شیر کا تیر سے شکار کریں گے، چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، بلاول بھٹو

ریحام خان نے آصف زرداری کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

Bilawal Bhutto

Asif Ali Zardari

lahore

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

pakistan peoples party parliamentarians

Election 2024