Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ میں ن لیگ کے جھنڈے پھاڑنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ

واقعے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی
شائع 17 جنوری 2024 06:57pm

اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) کے جھنڈے پھاڑنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا۔

اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے جلسے میں پارٹی جھنڈے کو پھاڑنے اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑگیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے 7 کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ واقعے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل مریم نواز نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کیا تھا، مریم نواز کے جلسے کے بعد اسٹیج پر پارٹی پرچم پھاڑنے اور مخالفانہ نعرے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک روز قبل جلسہ گاہ کے قریب لیگی جھنڈے اور بینرز بھی جلائے تھے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کل سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

کیا انگریزی روزنامہ ڈان نے نواز شریف کے جلسے کو ناکام قرار دیا؟

PMLN

Maryam Nawaz

Okara

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

pmln jalsa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024