Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اسکیم 33 کی کوآپریٹو ہاٶسنگ سوسائٹی کی زمین وا گزار کرانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت

قابضین ایسے نہیں جائیں گے، ہٹانے کیلئے فورس استعمال کرنی ہوگی، عدالت
شائع 17 جنوری 2024 06:41pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں بجنورکوآپریٹو ہاٶسنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے قبضہ ختم کروانے کیلئے مقامی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ایسٹ اور رینجرز ونگ کمانڈر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے ایس ایس پی اور ڈی سی ایسٹ سے استفسار کیا بتائیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کہاں پہنچا ؟

ڈی سی ایسٹ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس مشینری نہیں ہے، استدعا کی کہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر انکروچمنٹ کو حکم دیں ہمیں مشینری فراہم کریں۔

عدالت نے ڈی سی، ایس ایس پی، اور رینجرز سمیت دیگر فریقین کو میٹنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا آپ سب آپس میں ملیں، بیٹھیں جائزہ لیں کہ کیسے قابضین کے خلاف کارروائی کرنی ہے۔

عدالت نے کہا کہ قابضین ایسے نہیں جائیں گے، قابضین کو ہٹانے کیلئے آپ کو فورس استعمال کرنی ہوگی۔

عدالت نے تیرہ فروری تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

karachi

rangers

Karachi Police

Sindh High Court