Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ویکسین کے بغیر جانوروں کی انٹری کا کیس، میئر ، متعلقہ ٹی ایم سیز کی جواب کیلئے مہلت

جانوروں کی فروخت اور اندراج پر ٹی ایم سی ٹیکس وصول نہیں کر سکتا، وکیل
شائع 17 جنوری 2024 06:18pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ ہائیکورٹ میں اندرون ملک سے ویکسینیشن کے بغیر جانوروں کو کراچی میں داخلے اور غیر قانونی ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ٹی ایم سی گڈاپ، ابراہیم حیدری سمیت دیگر فریقین نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ ویکسینیشن اور اسپرے کے بغیر جانوروں اور انسانوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انھوں نے کہا مزید کہ ابراہیم حیدری اور گڈاپ ٹاؤن بغیر ویکسینیشن کے جانوروں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔

وکیل کے مطابق قانون کے مطابق جانوروں کی فروخت اور اندراج پر ٹی ایم سی ٹیکس وصول نہیں کر سکتا۔

عدالت نے فریقین کو چار ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Murtaza Wahab

Sindh High Court

Department of Livestock