Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے صوبائی حلقے سے کھڑے ہونے پر مریم نواز کو بھینس کا تحفہ

کارکن بھینس کے ساتھ غبارے باندھ کر لائے، ویڈیو وائرل
شائع 17 جنوری 2024 01:01pm

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی کے 159 سے الیکشن میں کھڑے ہونے پر مریم نواز شریف کو حلقے کے لوگوں نے بھینس کا تحفہ دیا ہے۔ بھینس کو غبارے باندھ کر بطور تحفہ پیش کرنے کے لیے لایا گیا۔

مریم نواز انتخابی مہم کے لیے منگل کو حلقے کے دورے پر آئی تھیں۔

اس دوران کچھ لیگی کارکن ایک بھینس کو لے کر آگئے جسے ایک ٹرک سے باندھ گیا تھا۔ بھینس کے ساتھ غبارے بھی باندھے گئے تھے۔

ایک لیگی کارکن نے بتایا کہ علاقے سے ن لیگ کے رہنما رانا خالد قادری کی طرف سے بھینس بطور تحفہ مریم نواز کو دی جا رہی ہے کیونکہ وہ اپنی پسندیدہ لیڈر کے پی پی 159 کے حلقے سے کھڑے ہونے پر بہت زیادہ خوش اور ان کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔

کارکنوں نے اس موقع پر نعرے بازی بھی کی۔

PMLN

Maryam Nawaz

Election 2024

Maryam Nawaz gifts