Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب بورڈ نے میٹرک امتحانات سے متعلق اہم اعلان کردیا

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نےامتحانات کم از کم ایک ماہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔
شائع 17 جنوری 2024 11:01am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن (اے پی پی ایس اے) نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں امتحانات کم از کم ایک ماہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

مرکزی صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن میاں شبیر احمد ہاشمی نے اپنے خط میں اسموگ کے منفی اثرات اور طلباء پر موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہونے والے ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) لاہور نے بھی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں کسی بھی قسم کی تاخیر سے اعلیٰ سطح کے امتحانات کے شیڈول متاثر ہوسکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے حال ہی میں 14 مارچ سے شروع ہونے والے ایس ایس سی (نویں اور دسویں جماعت) امتحانات ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ فیصلہ والدین اور طلباء کی درخواستوں پر کیا گیا جنہوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں امتحانات کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

punjab

matric board

MATRICULATION EXAMS