Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیشی کرکٹر پر 2 سال کی پابندی عائد، مگر کیوں؟

کرکٹر پر 2 سال کی پابندی کے ساتھ 6 ماہ کی معطل سزا بھی شامل ہے
شائع 16 جنوری 2024 11:45pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے کرکٹر ناصر حسین پر 2 سال کی پابندی عائد کردی، ناصر حسین پر 2 سال کی پابندی کے ساتھ 6 ماہ کی معطل سزا بھی شامل ہے۔

آئی سی سی نے بنگلادیش کے کرکٹر پر 2 سال کی پابندی عائد کردی، ناصر حسین پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق ناصر حسین پر 2 سال کی پابندی کے ساتھ 6 ماہ کی معطل سزا شامل ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ناصر حسین نے کوڈ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی تسلیم کی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ناصر حسین معطلی کی سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر7 اپریل 2025 سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔

ICC

dubai

Ban

Bangladesh

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

bangladesh all rounder

nasir hossain

anti corruption code