Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلیک میلنگ اور رقم وصولی : یوٹیوب چینل مالک اور رپورٹر کو 5، 5 سال قید کی سزا

عدالت نے دونوں ملزمان پر 10، 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا
شائع 16 جنوری 2024 08:47pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے یوٹیوب چینل مالک اور رپورٹر کے خلاف کلینک کے مالک کو بلیک میل کرنے اور رقم کی وصولی کیس میں 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت میں جرم ثابت ہونے پر یوٹیوب چینل کے مالک مزمل اسلم مونگا اور رپورٹر وسیم عباس ہاشمی کی سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزمان پر دس، دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے ضمانت پر رہا دونوں ملزمان کو کسٹڈی میں لے کر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کے خلاف کلینک کے مالک عارف سولنگی نے عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق پندرہ جنوری 2022 کو رپورٹر وسیم عباس ہاشمی اپنے کیمرا مین کے ساتھ میرے کلینک پر آیا تھا۔ میرے کلینک کی ویڈیو بنائی اور ڈیل کے لیے دھمکیاں دیں۔

اس حوالے سے مدعی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اپنا موبائل نمبر دیا اور تین لاکھ روپے طلب کیے۔ ملزمان کے دفتر جاکر ڈیڑھ لاکھ روپے دیے اور انھوں نے ایزی پیسہ کے ذریعہ بھی پیسے وصول کیے۔

FIA

social media

Youtuber

Crime

Karachi Police