Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

300 یونٹ مفت بجلی اور دگنی تنخواہ کیلئے بلاول کو ووٹ دیں، آصفہ کی کراچی میں انتخابی مہم

شہریوں سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں، رہنما پیپلزپارٹی
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2024 12:21am
فوٹو۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔ آج نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء آصفہ بھٹو زرداری بھی آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹو کیلئے ووٹ مانگنے کیلئے سیاسی میدان میں نکل پڑیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو پارٹی چیئرمین کی آواز بن کر تیر کو ووٹ دیں۔

کراچی میں انتخابی مہم کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم حیدری، لانڈھی اور ملیر کا دورہ کیا۔کارکنوں نے نوجوان لیڈر کا پرتپاک استقبال کیا، اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو صحت کارڈ ملے تو بلاول کو کامیاب کرائیں، آپ نے 8 فروری کو ووٹ تیر کو دینا ہے، بلاول بھٹو نے عوام دوست منشور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ 300 یونٹ بجلی مفت ملے اور تنخواہ دگنی ہو تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔

 کراچی میں انتخابی مہم کے دوران آصف بھٹو زرداری کارکنان سے خطاب کررہی ہیں۔ فوٹو۔۔ آج نیوز
کراچی میں انتخابی مہم کے دوران آصف بھٹو زرداری کارکنان سے خطاب کررہی ہیں۔ فوٹو۔۔ آج نیوز

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیاری مفت علاج کی فراہمی کیلئے ہمارا ساتھ دیں، اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں، آپ سب بلاول کو کامیاب کریں۔

 انتخابی مہم کے دوران کراچی میں کارکنان آصف بھٹو زرداری کا والہانہ استقبال کررہے ہیں۔ فوٹو ۔۔۔ آج نیوز
انتخابی مہم کے دوران کراچی میں کارکنان آصف بھٹو زرداری کا والہانہ استقبال کررہے ہیں۔ فوٹو ۔۔۔ آج نیوز

آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی میں انتخابی مہم کے جلسوں میں شہریوں سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں :

جو مخالفین کے ساتھ ہورہا ہے، کل ان کے ساتھ بھی ہوگا: بلاول بھٹو

گوگل پاکستان الیکشن ٹرینڈ: سب سے زیادہ دلچسپی کن جماعتوں میں

مظفرگڑھ میں مقامی سیاست دان نے پیپلز پارٹی سے ہاتھ کردیا

کارکنان نے کراچی کی سڑکوں پر اپنی لیڈر کا پرُتپاک استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024