Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل ڈٹ گئے، سندھ میں انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کا اظہار برہمی، حامد خان اور رؤف حسن کو چیلنج
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2024 11:09pm

پاکستان تحریک انصاف کے سینئرنائب صدرشیر افضل مروت ڈٹ گئے، سندھ میں انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل انہوں نے صوبے میں انتخابی مہم اچانک ختم کردی تھی، مہم کے دوبارہ آغاز کو عمران خان کی جانب سے تصفیہ کروانے سے مشروط کیا تھا۔

شیر افضل مروت ایک بار پھر کراچی سمیت سندھ میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کو تیار ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کارکنان کی رائے حق پر مبنی ہے اور میں ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے سندھ میں تحریک انصاف کی مہم جاری رکھوں گا اور اس پر اپنی توجہ مرکوز رکھوں گا۔

انھوں نے مزید لکھا کہ اس کے ساتھ ساتھ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گزارش کرتا ہوں کہ تمام شیطانی قوتوں کا اپنے طور پر مقابلہ کریں۔

منگل کی شام ساڑھے پانچ بجے اپنی پوسٹ میں شیر افضل مروت نے لکھا کہ آج ہمارے دو پروگرام ہیں، محمود آباد میں ایک عوامی جلسہ اور پہلوان گھوٹ کراچی میں کنونشن۔ برائے مہربانی اس پیغام کو پھیلائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئرنائب صدرشیر افضل مروت نے سندھ میں انتخابی مہم اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے مہم کے دوبارہ آغاز کو عمران خان کی جانب سے تصفیہ کروانے سے مشروط کیا تھا۔

پارٹی ترجمان رؤف حسن کے خلاف تحفظات کا اظہارکرنے والے شیر افضل نے انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان ایکس پوسٹ میں کیا تھا۔

شیر افضل مروت نے لکھا تھا کہ، ’حامد خان اور رؤف حسن جیسے بیمار ذہنیت کے لوگوں کی جانب سے میرے خلاف بیانات کو مدنظررکھتے ہوئے میں سندھ میں اپنی مہم ختم کر رہا ہوں۔ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ کیا میں نے کبھی ان کے خلاف بات کی؟ میں بہت مایوس ہوں۔‘

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق، ’ہمیں آج سانگھڑ اور نواب شاہ میں جلسے کرنے تھے لیکن اپنی ہی پارٹی کے سینئر لیڈر کے حملے کے بعد میں اپنے تمام پروگرام اور تقریبات منسوخ کر رہا ہوں۔‘

پروگرام اور تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کرنے والے شیرافضل مروت نے دوبارہ آغاز اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی جانب سے تصفیہ کروانے سے مشروط کیا۔

سینیئر نائب صدر پی ٹی آئی نے واضح کیا تھا کہ عمران خان کی جانب سے تصفیے تک میں کسی ریلی یا جلسے کی قیادت نہیں کروں گا۔

پی ٹی آئی پلان سی کی سرگوشیاں تیز، مخصوص نشستیں بھی لینے کا منصوبہ

شاہ محمود کے دعوے کے جواب میں عمران اسماعیل نے بڑا الزام عائد کردیا

انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ، ’میں سندھ کو آدھا چھوڑ رہا ہوں۔ حامد خان اور رؤف حسن ہمت پیدا کریں اور عوام کی رہنمائی کریں۔ شروع میں آپ نے مجھے قانونی ٹیم سے باہر نکالنے کی کوشش کی اور اب آپ چاہتے ہیں کہ میں مہم چھوڑ دوں۔ میں انتخابی مہم کا میدان آپ پر چھوڑتا ہوں۔ اپنی طاقت اور ہمت کا مظاہرہ کریں‘۔

pti

imran khan

Sher Afzal Marwat

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024