معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پرکام کیا جائے گا، نواز شریف
مسلم لیگ ن کی معاشی ٹیم کی نوازشریف سے تفصیلی مشاورتی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
جاتی امرا میں ہونے والی مشاورتی ملاقات میں پارٹی منشور میں معیشت کےبارےمیں کئےگئے وعدوں پربریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے آئی ٹی سیکٹرکی ترقی میں دلچسپی کا اِظہارکرتے ہوئے معاشی ٹیم کو مختلف اہداف کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کے ذریعے 10 سے 12 ارب ڈالرز سالانہ کمانے، معاشی ٹیم آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز میں بہتری کے لئے تیزی سے منصوبہ بندی کے آغاز کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کو بھی جدید ترین خطوط پر استوار کیا جائے اور آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں حائل ہر قسم کی رکاوٹیں ختم کرنے کی سفارشات تیار کی جائیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملتے ہی ان دو سیکٹرز میں جنگی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پرکام کیا جائے گا۔
معاشی ٹیم نے نواز شریف کو بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر میں تھوڑی سی توجہ سے اربوں ڈالرز کا قیمتی ترین زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے ملک میں اب تک فائیو جی ٹیکنالوجی نہ ہونے سے اربوں ڈالرز کا فائدہ حاصل نہیں کر پا رہا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم نے اپنی بریفنگ میں مزید کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت فائیو جی ٹیکنالوجی کے ذریعے سالانہ اربوں ڈالر کما رہا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں نواز شریف کی معلومات پر معاشی ٹیم کو خوشگوار حیرت ہوئی۔
Comments are closed on this story.