Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم جاوید عدالت میں پیش ، جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع

پی ٹی آئی کارکن نے جیل سےمریم کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے
شائع 16 جنوری 2024 01:19pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کا انتخابی دفتر جلانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

پولیس نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پییش کیا۔

کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نےسماعت کی۔

پولیس کی جانب سے مزید جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک توسیع کردی۔

صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

pti

sanam javed

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024