Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: بیرون ملک سے آنے والے مزید 2 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت

اب تک بیرون ملک سے آنے والے17مسافروں کےریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں
شائع 16 جنوری 2024 10:08am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 مسافروں کاکووڈ ٹیسٹ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

فیصل آباد کا رہائشی 28 سالہ شخص اور گلبہار ملا کنڈ کا رہائشی 25 سالہ مسافردونوں جدہ سے کراچی پہنچے۔

متاثرہ مسافروں میں کورونا کی ممکنہ علامات کے پیش نظر دونوں کے ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے۔

اب تک بیرون ملک سے آنے والے17مسافروں کےریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ 15 مثبت پی سی آرٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں میں کرونا کی نئی قسم جےاین ون ویریئنٹ مثبت پایا گیا۔

جےاین ون ویریئنٹ کے7 مثبت کیسزمیں سے 2 بیرون ملک جبکہ5مقامی ہیں۔

محکمہ صحت کورونا کے جے این ون ویریئنٹ سے متعلق الرٹ ہے، ترجمان کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرکے قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے سندھ کے ڈی ایچ اوز،ٹی ایچ کیوزاوراسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا کا نیا ویریئنٹ پہلےجیسا طاقتور نہیں ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کےلیےاحتیاطی تدابیراختیارکریں۔

karachi

corona

CORONA VARIANT JN.1