Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی جہاز پر میزائل حملہ، قطر نے گیس ترسیل روک دی

امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق حوثی جنگجووں نے میزائل کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا
شائع 16 جنوری 2024 09:33am

یمن کے حوثی جنگجوؤں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی مال بردار جہاز پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے بعد جنگ پھیلنے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق حوثی جنگجووں نے میزائل کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جو جہاز کے کارگو ہولڈ میں ا کر لگا تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی بمباری کے باوجود حوثیوں کی مال بردار جہازوں پر حملے کرنے کی صلاحیت برقرار ہے۔

یمن کے جنگجوؤں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے رد عمل میں بحیرہ احمر میں مال بردار جہازوں اور بحری آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں بحرہ احمر سے سمندری تجارت کم ہو گئی ہے۔

تازہ ترین اعلان قطر کی جانب سے سامنے ایا ہے جس نے کہا ہے کہ وہ اپنا تیل اور گیس بحیرہ احمر کے راستے برامد نہیں کرے گا۔

qatar

Houthi

Red Sea LNG shipping