سخت سردی میں فرانس سے برطانیہ جانیوالے 5 تارکین وطن جان سے گئے
30 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے، فرانسیسی میری ٹائم اتھارٹی
سخت سردی میں فرانس سے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ جانے والے پانچ تارکین وطن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چار تارکین وطن راتوں رات مرگئے، جب کہ پانچویں کی لاش بعد میں ساحل سمندر سے ملی۔
فرانس میں حکام نے کہا ہے کہ سخت سردی میں شمالی فرانس سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کے دوران پانچ تارکین وطن جان سے گئے ، جبکہ چھٹے کی حالت نازک ہے۔
فرانسیسی میری ٹائم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیس سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
نئے سال میں انگلش چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی پہلی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
میری ٹائم حکام کے مطابق دو ہزار تئیس میں بارہ تارکین وطن چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
United Kingdom
France
PARIS
مقبول ترین
Comments are closed on this story.