Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نیشنل ہائی وے پر مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

حادثات کلشن حدید، ملیر، پورٹ قاسم اور لانڈھی میں پیش آئے
شائع 15 جنوری 2024 10:10pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہر قائد میں ٹریفک حادثات سے پانچ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے۔ حادثات کلشن حدید، ملیر، پورٹ قاسم اور لانڈھی میں پیش آئے.

ٹریفک کا پہلا حادثہ گلشن حدید کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسرا حادثہ ملیر جیل کے قریب ہوا۔ یہاں بھی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جان سے گیا۔

پورٹ قاسم کے قریب تیسرے ٹریفک حادثے میں ٹریلر نے مزدور کو روند ڈالا جبکہ داود چورنگی کےقریب گاڑی نے راہ گیر کو کچل دیا۔

karachi

traffic accident

Karachi Police