بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس چیلنج کردیا، آج ہی سماعت ہوگی
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی اورقانونی شوہر کیخلاف درخواست بدنیتی پرمبنی ہے،ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کافیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدت کےدوران نکاح کیس کوخارج کرنےکاحکم دیاجائے اوردرخواست کے زیرالتوا رہنےتک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔
درخواست کو آج ہی سماعت کیلئےمقررکرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست پراعتراض عائد کیے جانے کے بعد اسے آج سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ، سائفرکیس اور غیر شرعی نکاح کیس کی سماعتیں آج ہوں گی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف عدت نکاح کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق جیل کے احاطے میں ہونے والی سماعت میں میڈیا اور عوام تک رسائی ہونی چاہیے تاہم اس کا امکان بہت کم ہے کیونکہ اس سے قبل ہونے والی سماعتوں کے دوران بھی گنے چنے صحافیوں کو ہی اجازت دی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.