Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، سینیٹر وقار احمد

سب سے بڑا مسئلہ پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونا ہے، جو بھی حکومت آتی ہے وہ پالیسیاں تبدیل کرتی ہے، رہنما ن لیگ
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2024 11:09pm
Exclusive interview of Senator Waqar Khan - Rubaroo - Aaj News

سابق وزیر سرمایہ کاری و پرائیوٹائزیشن اور سینیٹر وقار احمد خان نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کو معاشی پالیسی دینا ہوگی، ہمیں قومی مفادات کے منصوبوں کو پہلے دیکھنا ہوگا، میں ملک میں ساڑھے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لارہا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وقار احمد نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، پہلے مقامی سرمایہ کار کو اعتماد دینا ہوگا، مقامی سرمایہ کار ہی دنیا میں ترقی کا باعث بنتے ہیں، سرمایہ محفوظ ہو تو سرمایہ کار ملک سے باہرنہیں جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونا ہے، جو بھی حکومت آتی ہے وہ پالیسیاں تبدیل کرتی ہے، امن وامان اور سیاسی استحکام بھی ضروری ہے، انویسٹر نے طویل المدتی سرمایہ کاری کرنا ہوتی ہے، سرمایہ کار سب کچھ دیکھ کر ہی پیسہ لگاتا ہے جہاں زیادہ سہولت ہوگی سرمایہ کار وہیں جائے گا۔

ملک میں امن و امان کی بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اہلکار شہید ہورہے ہیں، اپنے جوانوں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے، ہمارے بڑے مسائل بےروزگاری اور مہنگائی ہیں، ملک کی ترقی کیلئے سب کو اکھٹے ہو کر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں ہماری کسی نے نہیں سنی، گزشتہ حکومت نے ہمارے کام میں رکاوٹیں ڈالیں، ایس آئی ایف سی ہماری ریکوائرمنٹ پوری کررہی ہے، ملک میں ساڑھے 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری آرہی تھی۔

سابق وزیر سرمایہ کاری و پرائیوٹائزیشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کام سرمایہ کاری کیلئے پالیسی بنانا ہے، پالیسی سب کی شمولیت سے بنائی جاتی ہیں، ہمیں دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا ہوگا۔

وقار احمد نے مزید کہ ہمیں تیل اور گیس سیکٹرمیں خود کفیل ہونا چاہیے۔ پاکستان 15 سے 20 ملین ڈالر کا پیٹرول منگواتا ہے، کروڈ آئل منگوانے سے 8 سے 10 ملین کی بچت ہوگی، ہمیں مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہوگا، انڈسٹریز کیلئے پیکجز کا اعلان ہونا چاہیے۔

economic crisis

IMF PAKISTAN

investments in Pakistan

import export

Special Investment Facilitation Council (SIFC)