سنی علما کونسل کے علامہ مسعود الرحمان کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
سنی علما کونسل کے علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مسعود الرحمان کو گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔
سکیورٹی ادروں نے فوٹیج کی مدد سے 4 ملزمان کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ایک ملزم کو منڈی بہاؤالدین، ایک کو راولپنڈی اور ایک ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
یاد رہے کہ 5 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔
مسعود عثمانی کے قتل کے بعد پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔
Comments are closed on this story.