Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’امیدوار احساس محرومی کا شکار‘- الیکشن ملتوی کرانے کی نئی قرارداد جمع

سینیٹ میں اس الیکشن التوا کی چوتھی قرارداد ہے، دو منظور ہو چکی ہیں
شائع 14 جنوری 2024 02:53pm
سینیٹ آف پاکستان
سینیٹ آف پاکستان

الیکشن ملتوی کرانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد سینیٹر ہلال الرحمان نے جمع کرائی جو آزاد منتخب ہوئےں تھے۔

اس سے پہلے سینیٹ میں الیکشن کے لیے التوا کی دو قراردادیں منظور ہو چکی ہیں جبکہ ایک قرارداد جمع ہے۔ اس طرح الیکشن کے التوا کیے چوتھی قرارداد ہے۔

پچھلی قراردادوں کی طرح اس میں بھی خراب موسم اور امن و امان کی صورتحال کو الیکشن ملتوی کرنے کا جواز بتایا گیا ہے لیکن ایک دلچسپ نیا جواز بھی پیش کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختونخوا میں شہریوں کو ساز گاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیداروں کے لیے الیکشن مہم چلانے بے شمار چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں۔خیبر پختونخوا میں سیکورٹی خدشات کے باعث امیداروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی یے

قرارداد میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے، عام انتخابات کو 8 فرروی کی بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔

senate

Election 2024

Resolution for Election Delay