Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے پر تھانیدار سمیت 5 اہلکار معطل

ڈی پی او سٹی انکوائری افسر مقرر
شائع 14 جنوری 2024 11:25am
بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپے کے بعد کا منظر
بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپے کے بعد کا منظر

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے پر ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

بیرسٹرگوہرنےسپریم کورٹ میں اپنےگھرپولیس جانے کی شکایت کی تھی جس پر چیف جسٹس نےآئی جی اسلام آباد کوطلب کیااورتحقیقات کاحکم دیا۔

آئی جی نےڈی پی اوسٹی کو نکوائری افسر مقرر کردیا۔ انکوائری افسر کو تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس دوران آئی جی نے ایچ ایچ او مارگلہ پولیس اسٹیشن سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے ہفتہ کو بتایا تھاکہ ان کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کی بیوی اور بیٹے پر تشدد کیا گیا۔

پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران موجود تھے جب انہیں چھاپے کی اطلاع ملی جس پروہ فورا گھر روانہ ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا تھاکہ چھاپہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔

Barrister Gohar

Election 2024

Barrister Gohar House raid