Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل و حمل یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کا پلان سامنے آگیا

بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران پاک فوج کے اہلکار بھی سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن
شائع 13 جنوری 2024 06:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران بعض مقامات پر پاک فوج کے اہلکار بھی سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بعض اخبارات میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک ترسیل کے عمل کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے خبریں شائع ہوئی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری متعلقہ ڈی آر اوز یا ان کے نامزد اہلکاروں کی ہوتی ہے جو اپنی نگرانی اور مقامی پولیس کے اہل کاروں کی حفاظتی تحویل میں بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل و حمل کو یقینی بناتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ بعض جگہوں پر حالات کی سنگینی کے پیش نظر پاک فوج کے اہلکار بھی بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

تحریک انصاف نون — پی ٹی آئی نظریاتی کیا ہے

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا وقت بڑھا دیا

عوامی نیشنل پارٹی کو جُرمانے کے ساتھ الیکشن لڑنے کی اجازت

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

ballot papers