Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ اگر آپ نے دوبارہ میری بیوی کی تصویر بنائی تو۔۔۔’

یاسر حسین نے پہلے تومداح کی اس کوشش کو سراہا اور پھر کیس کی دھمکی دے ڈالی۔
شائع 13 جنوری 2024 04:04pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کا خاکہ بنانے والے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اقرا عزیز کو ان ِدنوں ان کے مقبول ڈرامے ’منت مراد‘ کی وجہ سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈرامے میں اداکاری سے ان کے مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ کے مداحوں میں سے ایک مداح نے اقرا عزیز کیلئے ایک خاکہ تیار کیا ہے جو اقراعزیز سے کم ہی مشابہت رکھتا ہے۔

اداکارہ کے شوہر و اداکار یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اس خاکے کو شیئر کرتے ہوئے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یاسر حسین نے اس خاکے پرپہلے تومداح کی اس کوشش کو سراہا اور پھر مداح کو کیس کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

اداکار نے کہا کہ ’بیٹا شکریہ، اچھی کوشش ہے۔ بس آئندہ آپ نے میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی، اگر آپ نے دوبارہ میری بیوی کی تصویر بنائی تو بات کیس تک چلی جائے گی‘۔

تاہم اس خاکے پر اقرا عزیز کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ لیکن یاسر حسین کی اس دھمکی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کچھ صارفین نے یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ خاکہ اقرا عزیز کا نہیں ہے۔ کچھ صارفین نے اداکار کو رویے کی بناء پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

Instagram

Pakistani Actress

Pakistani Actor

yasir hussain

lifestyle

شخصیات

Iqra Aziz

showbiz celebrities

fans

Viral Pictures

Art