Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری بیوی کو بھی مارا ،بیرسٹر گوہر کے گھر کے اندر کے مناظر دکھا دیئے

پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر پر چھاپے کے بعد کی ویڈیو جاری
شائع 13 جنوری 2024 03:50pm
بیرسٹر گوہر اپنے بیٹے کے ساتھ۔
بیرسٹر گوہر اپنے بیٹے کے ساتھ۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کے گھر پر چھاپے کے دوران بچے کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں جب کہ ان کی بیوی کو بھی مارا گیا۔

بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کیمرے کے سامنے گھر کا دورہ کرا رہے ہیں اور کیمرہ مین کو بتا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر اسلام آباد کے ایف سیون ٹو میں اپنے گھر کے دروازوں پر نشانات دکھاتے ہیں۔

پھر وہ کہتے ہیں اس بچے کو ہتھکڑیاں لگائی ہیں، میرے بیٹے کو مارا ہے۔ اس کی ماں، میری مسز کے موبائل لے گئے ہیں، ڈاکومنٹ سارے لے گئے ہیں۔

اس دوران سیڑھیوں پر اوپر جاتے ہوئے بیرسٹر گوہر رندھی ہوئی آواز میں کہتے ہیں، ’بیوی کو مارا ہے‘

کیمرہ مین کہتا ہے، “ریئلی’

بیرسٹر گوہر جواب دیتے ہیں ’یس‘۔

پھر وہ کیمرہ مین کو رخصت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ لوگ جائیں میں ذرا اہلیہ کو دیکھ لوں۔

اس سے قبل بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ سے یہ کہہ کر روانہ ہوئے کہ کچھ لوگ ان کے گھر میں داخل ہو گئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے حوالے سے سماعت میں موجود تھے جب انہیں اپنے گھر پر چھاپے کی اطلاع ملی۔ اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے بعد ازاں ایک وضاحتی بیان جاری کیا۔

Barrister Gohar

Election 2024

Barrister Gohar House raid