Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی نائب وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں اعلٰی حکام سے ملاقاتیں

رچرڈ ورما انے افغانوں کی آباد کاری کا بھی جائزہ لیا، عالمی تنظیموں کے نمائندوں، اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملے
شائع 13 جنوری 2024 01:06pm

امریکا کے نائب وزیر خارجہ رچرڈ راہل ورما نے مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں اسلام آباد میں اعلیٰ حکام، عالمی تنظیموں اور ہم خیال شراکت داروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے افغان باشندوں کو ان کے ملک میں دوبارہ آباد کرنے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن افغان باشندوں نے امریکا کے لیے خدمات انجام دی ہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا اور بنیادی سہولتوں کا خیال رکھنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔

امریکی نائب وزیر کارجہ نے پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کو مزید فروغ دینے اور وسیع تر اشتراکِ عمل کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رچرڈ راہل ورما نے کاروباری برادری کی اہم شخصیات سے بھی اقتصادی اصلاحات کی حوصلہ افزائی سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک تجارت و سرمایہ کاری اور بہتر دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی حمایت و مدد کرتا رہے گا۔

US UNDER SECRETARY OF STATE

RICHARD VERMA

ISLAM ABAD

AFGHAN REFUGESS