Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد ائیرپورٹ: فضل الرحمان کیخلاف نعرے لگانے پر کارکن برہم ہوگئے

جے یو آئی کارکنان نے معافی مانگنے پر نوجوان کو چھوڑ دیا، رہنما جے یوآئی عبدالمجید ہزاروی
شائع 13 جنوری 2024 12:22am
Fazlur Rehman received at Islamabad airport - Aaj News

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی افغانستان سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی تعداد میں کارکنان نے اپنے امیر کو خوش آمدید کہا تاہم مولانا کے خلاف نعرے لگانے پر کارکنان نے ایک نوجوان کو پکڑ لیا۔

مولانا فضل الرحمان دورہ افغانستان مکمل کرکے کابل سے اسلام آباد پہنچے۔ ایئر پورٹ پر بڑی تعداد میں کارکن جمع ہوگئے۔

جیسے ہی سربراہ جی یو آئی تشریف لائے تو کارکنان نے ان کے حق میں نعرے لگانے شروع کردیے۔ اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا، اسلام آباد ائیرپورٹ پر چند نوجوانوں نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے لگائے۔ جس کے بعد پارٹی کارکنان نے نعرے لگانے والے ایک نوجوان کوپکڑلیا اور باقی بھاگ گئے۔

واقعہ کے بعد رہنما جے یوآئی عبدالمجید ہزاروی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کارکنان نے معافی مانگنے پر نوجوان کو چھوڑ دیا۔

afghanistan

afghan taliban

JUIF

Molana Fazal ur Rehman