Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلزپارٹی کا راولپنڈی کی 7 قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان

این اے 52 سے راجہ پرویزاشرف کو ٹکٹ جاری جبکہ این اے 23 سے پارٹی اپنے امیدوار کا فیصلہ نہ کرسکی
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 11:31pm

پاکستان پیپلزپارٹی نے راولپنڈی کی 7 قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا، این اے 52 سے راجہ پرویزاشرف کو ٹکٹ جاری جبکہ این اے 23 سے پارٹی اپنے امیدوار کا فیصلہ نہ کرسکی۔

پیپلز پارٹی نے راولپنڈی کی سات قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

این اے51 سے مہرین انور راجہ، این اے 52 سے راجہ پرویز اشرف کو ٹکٹ مل گیا جبکہ این اے 53 سے پارٹی اپنے امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکی۔

این اے 54 سے سید قمر عباس کو ٹکٹ دے دیا گیا، این اے 55 سے بابر سلطان جدون اور این اے 56 سے سمیرا گل کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

اسی طرح پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے57 سے مختارعباس کو ٹکٹ دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے راولپنڈی کی 15 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

فہرست کے مطابق پی پی ون سے محمد طارق، پی پی 2 سے سردار ذوالفقار حیات، پی پی 3 اٹک سے حیدرعلی کو ٹکٹ مل گیا جبکہ پی پی 4 اٹک سے حاجی ملک ریاست علی کو بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔

پی پی 7 راولپنڈی سے چوہدری ظہیر محمود اور پی پی 8 سے خرم پرویز راجہ کو ٹکٹ دے دیا گیا، پی پی 9 راولپنڈی سے چوہدری سرفرازاحمد خان اور پی پی 12 راولپنڈی سے ملک شاہد نواز کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

اسی طرح پی پی 13 راولپنڈی سے سید قمر عباس جبکہ پی پی 14 سے ملک قاسم ادریس کو ٹکٹ ملا ہے، پی پی 15 راولپنڈی سے نمبردار انعام ملک اور پی پی 16 سے عامر فدا پراچہ پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 17 راولپنڈی سے راجہ عامرکریم اور پی پی 18 سے راجہ شاہد پپو کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ پی پی 19 راولپنڈی سے محمد اقبال خان کو پاکستان پیپلزپارٹی کا ٹکٹ مل گیا۔

واضع رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔

مزید پڑھیں

پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرستیں شائع کرنے میں تاخیر، پیپلز پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

بلاول بھٹو عوامی تحریک کے دفتر پہنچ گئے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ

قومی اسمبلی کے 84 اور صوبائی اسمبلی سے 165 امیدواروں کو ٹکٹ جاری

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب میں قومی اسمبلی کے 84 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی سے 165 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری این اے 127 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اسلام آباد سے عمران اشرف سبط حیدر، اٹک سے خرم شہزاد اور سلیم حیدر کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ مل گیا جبکہ راولپنڈی سے بابر سلطان، سمیرا گل، مختار عباس، راجہ ریاض امیدوار ہوث گے۔

جہلم سے تسلیم ناصر گجر، امیر حمزہ پیر زادہ، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، مہرین انور راجہ کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹکٹ جاری کر دیا۔

وسطی پنجاب سے 165 صوبائی امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

rawalpindi

Bilawal Bhutto

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024