Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرحد پار تجارت کو زیادہ مؤثر بنانے کیلئے قواعد میں ترمیم

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ رولز میں ترمیم کردی گئی
شائع 12 جنوری 2024 08:53pm
فوٹو ۔۔۔۔ روئٹرز / فائل
فوٹو ۔۔۔۔ روئٹرز / فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سرحد پار تجارت کو زیادہ موثر بنانے کے لیے قواعد میں ترمیم کردی۔

ایف بی آر نے بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کا حصہ حاصل کرنے اور علاقائی منڈیوں میں پاکستانی پیداوار کی فوری سپلائی کو یقینی بنانے کیلیے اہم اقدام کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستانی پیداوارکی فوری سپلائی کو یقینی بنانے کیلیے بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ (ٹی آئی آر) رولز میں ترمیم کردی ہے۔ جس کا مقصد اس صلاحیت سے فائدہ اٹھانا اور تجارت کو بڑھانا ہے۔

ترمیم کے بعد عالمی تجارت میں پاکستان کا شیئر بڑھانے کیلیے ٹی آر آئی اسکیم کو اب مزید آسان اور کاروبار دوست بنا دیا گیا ہے۔ اس سے سرحد پار تجارت زیادہ موثر اور محفوظ ہوگی۔

economic crisis

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

import export