Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ڈاکوؤں کی جنرل اسٹور کے مالک اور گاہکوں سے لوٹ مار

ڈکیتی کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، متاثرہ شہری
شائع 12 جنوری 2024 07:32pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

لاہور میں دو ڈاکو جنرل اسٹور اور وہاں موجود گاہکوں سے گن پوائنٹ پر رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

پولیس کے مطابق واردات شاہدرہ کے علاقے میں واقع جنرل اسٹور پر ہوئی۔ واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے۔

ملزمان جنرل اسٹور میں داخل ہوکر لوٹ مار کرتے رہے۔ ڈاکوؤں نے دکان میں موجود گاہکوں سے بھی لوٹ مار کی۔

متاثرہ شہری نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دے دی ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

lahore police

Street Crimes

Lahore Crime