Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف نے 2024 میں پاکستان کیلئے خوشحالی کی پیشگوئی کردی

مہنگائی، ملازمتوں اور قرضوں پر تخیمنہ جاری
شائع 12 جنوری 2024 06:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 2024 میں پاکستان میں مہنگائی کم ہونے اور ملازمتوں کے مواقع بڑھنے کی نوید سنائی ہے۔

آئی ایم ایف نے جمعرات 11 جنوری کو پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دی۔ اس رقم کی منظوری کے اعلامیے کے ساتھ پاکستان کے اکنامک انڈیکٹرز بھی ایک جدول کی شکل میں جاری کیے گئے۔

آئی ایم ایف کے مطابق سال 2024 کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی کم ہو کر 18 فیصد پر آجائے گی۔ سال بھر کے دوران اوسطاً مہنگائی کی شرح 24 فیصد رہے گی جو دسمبر کی شرح 29.4فیصد سے کم ہے۔

سال 2023 میں مہنگائی کی اوسط شرح 29.2 فیصد رہی جب کہ 2022 میں مہنگائی کی اوسط شرح 12.1 فیصد تھی۔

رواں سال کے دوران بیروزگاری میں بھی کمی ہوگی۔ بیروزگاری کی شرح 2023 میں 8.5 فیصد رہی جو کم ہو کر 8 فیصد ہو جائے گی۔ 2022 میں یہ شرح 6.2 فیصد تھی۔

اسی طرح آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں برس بجٹ خسارہ کم ہوگا جب کہ بیرونی قرضوں میں بھی کمی آئی گی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں 2023 میں فی کس آمدن 1,456 امریکی ڈالر رہی۔ غربت کی شرح 21.9 فیصد ہے جب کہ پاکستان کی برآمدات 2022 کے اعدادوشمار کے حساب سے 19.3 ارب ڈالر ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان نے ڈالر پر آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی

پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، آئی ایم ایف سربراہ کا امیروں سے مزید ٹیکس لینے کا مطالبہ

پاکستان سے تنخواہ داروں پر مزید ٹیکس لگانے اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا مطالبہ نہیں کیا، آئی ایم ایف

پاکستان

اسلام آباد

IMF

IMF programme

International Monetary Fund

IMF PAKISTAN

imf prediction