Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم میں صوبائی اسمبلی پر ٹکٹوں کی تقسیم میں اختلافات سامنے آگئے

این اے 247 کی نشست پر اب مصطفیٰ کمال کے بجائے خواجہ اظہار الحسن الیکشن لڑیں گے
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 09:02pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) میں صوبائی اسمبلی پر ٹکٹوں کی تقسیم میں اختلافات سامنے آگئے۔ جبکہ این اے 247 کی نشست پر اب مصطفیٰ کمال کے بجائے خواجہ اظہار الحسن الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم میں صوبائی اسمبلی پر ٹکٹوں کی تقسیم میں اختلافات سامنے آگئے، پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) سے ایم کیوایم میں آنے والے رہنماؤں کو ٹکٹ دینے پر اختلافات پیدا ہوئے۔

گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی نشستوں کے لیے نام فائنل ہونے تھے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اب تک 17 امیدواروں کو سندھ اسمبلی کے ٹکٹ جاری ہوچکے ہیں، آج رات تک ٹکٹوں کی تقسیم کاعمل مکمل کرلیا جائے گا۔

محمد دانیال، شارق جمال، شیخ عبدالله، فہیم پٹنی، شارق نسیم، فیاض قائم خانی، حمید اظفر اور محمد ابو بکر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے۔

اس کے علاوہ محمد عثمان، ریحان احمد، شبیر قائم خانی، عبدالوسیم، نجم مرزا، معید انور، ڈاکٹر یاسر ، محمد طحہ اور خواجہ اظہار کو ٹکٹ جاری کردیے گئے۔

مزید پڑھیں

این اے 242: ایم کیو ایم نے شہباز شریف کو سیٹ دینے کی تردید کردی

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا

کراچی سے ن لیگی امیدوار ایم کیوایم سے اتحاد پر ناراض، سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت

مصطفیٰ کمال این اے 247 سے دستبردار

ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء مصطفیٰ کمال این اے 247 کی نشست سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

این اے 247 کی نشست پر اب مصطفیٰ کمال کے بجائے خواجہ اظہار الحسن الیکشن لڑیں گے، ایم کیوایم نے انھیں ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

karachi

MQM

MQM Pakistan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Party Ticket

party Differences