Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فضل الرحمان کی کابل میں ملاعبدالغنی برادر، ملا یعقوب اور سراج حقانی سے ملاقاتیں

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان افغانستان سے اسلام آباد پہنچ گئے
شائع 12 جنوری 2024 06:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دورہ کابل میں افغانستان کے نائب وزیراعظم ملاعبدالغنی برادر، وزیر دفاع ملایعقوب اور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان 7 جنوری کو افغان حکومت کی دعوت پر کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونذادہ، وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اپنے دورے کے آج آخری روز بھی سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیردفاع ملا یعقوب، وزیرخارجہ ملا امیر متقی، وزیر تجارت سمیت دیگر وزرا موجود تھے جبکہ نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برابر نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔

جے یو آئی اعلامیے کے مطابق ملاعبدالغنی برادر نے مولانا فضل الرحمان کے دورے کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

وزیر دفاع ملا یعقوب نے بھی مولانا فضل الرحمان کے دورے کو وقت کی مناسبت قرار دیا۔

اس مو قع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امارت اسلامی کی اپنی ایک تاریخ ہے، ہمارے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنا ہے، پاکستان کی خواہش ہے افغانستان کے ساتھ تجارت قانونی طور پر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے علما امارت اسلامیہ کے ساتھ ہیں، ہمارا دورہ جذبہ خیرسگالی کے تحت ہے۔

ملاعبدالغنی برادر نے گفتگو میں کہا کہ افغانستان محفوظ اور پر امن ملک ہے اور آپ کے دورے کے مثبت اثرات ہوں گے۔

طالبان کے سابق امیر ملا عمر کے بیٹے اور وزیر دفاع ملا یعقوب نے کہا کہ ہمارا اور آپ کا تعلق آج کا نہیں بڑوں کے وقت کا چلتا آرہا ہے، کبھی آپ کے اور اپنے درمیان فرق نہیں کیا ہے، امید کرتے ہے آپ کے دورے کے بعد صورتحال میں تبدیلی آئے گی اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوگی۔

افغان وزیرتجارت نے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان مثبت تجارت پر زور دیا جس پر مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مولانا فضل الرحمان کی افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات

علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مہاجرین حاجی خلیل الرحمان سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دیا اور انہیں افغانستان کی داخلی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے سراج الدین کی دونوں ممالک کے درمیان کردار اور کاوشوں کو سراہا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان افغانستان سے اسلام آباد پہنچ گئے

بعدازاں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان افغانستان سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان کی طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات

حکومت مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو سپورٹ نہیں کر رہی، دفتر خارجہ

مولانا فضل الرحمان کابل پہنچ گئے، نائب وزیراعظم افغانستان سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان افغانستان کا دورہ مکمل کرکے واپس پاکستان پہنچ گئے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

afghanistan

اسلام آباد

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

jamiat ulema islam F

Fazal ur Rehman Kabul visit

Afghanistan Visit