Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ہاسٹل میں نویں جماعت کی طالبہ ماں بن گئی

زچہ و بچہ خیریت سے ہیں تاہم ہاسٹل کی وارڈن کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
شائع 12 جنوری 2024 02:16pm

بھارت میں نویں جماعت کی طالبہ نے بچے کو جنم دیا ہے۔ زچہ و بچہ خیریت سے ہیں تاہم ہاسٹل وارڈن کو معطل کردیا گیا ہے۔

جنوبی ریاست کرناٹک کے علاقے چکا بالاپور میں وارڈن کی معطلی کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ہاسٹل کے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں انرولڈ طالبہ اکثر غیر حاضر رہتی تھی اور شہر میں ایک رشتہ دار کے ہاں جاتی رہتی تھی۔

گزشتہ اگست میں لڑکی کا میڈیکل چیک اپ ہوا تھا تاہم تب حمل کا پتا نہیں چل پایا تھا یا اس معاملے کو دبادیا گیا تھا۔

ہاسٹل کے ایک جوائنٹ ڈائریکٹر کرشنپا نے بتایا کہ لڑکی کلاس سے اکثر غیر حاضر رہتی تھی۔ جب اس نے پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال میں چیک کروایا تب یہ معاملہ سامنے آیا۔ لڑکی کا اسکول میں دسویں کلاس کے ایک لڑکے سے افیئر تھا۔ پولیس اسے تلاش کر رہی تھی۔

KARnATAK

INDIAN HOSTEL

STUDENT MOTHER