Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت نے جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا

جسٹس اعجاز الاحسن،سپریم کورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے سینئرترین جج تھے
شائع 12 جنوری 2024 01:32pm

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پرسپریم کورٹ کے سینیئرجج جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ منظورکر لیا۔

دو روز قبل جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے استعفیٰ کے بعد سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی گزشتہ روز اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوایا تھا۔

آئین کے آرٹیکل 179 اور 206 (1) کے تحت گزشتہ روز مستعفی ہونے والے جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ، ’ میں اب سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر کام نہیں کرنا چاہتا۔’

انہوں نے لکھا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت دیے گئے اس استعفیٰ کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

استعفیٰ کی منظوری کے حوالے سے صدر مملکت کے آفیشل ایکس ہینڈل پر بتایا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے سینئرترین جج تھے جنہیں اکتوبر 2024 میں اگلے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنا تھا۔

Supreme Court

Arif Alvi

Justice Ejaz ul Ahsan