شیخ رشید اور بھتیجےراشد شفیق نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ متبادل امیدوار کےطور پر کاغذات جمع کروانے والے ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بھی کاغذات واپس لے لیے۔
شیخ رشید نے اپنے کاغذات نامزدگی پر آراو آفس کےاعتراضات کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی جس کے بعد الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ان کے کاغذات پراعتراض خارج کردیا گیاتھا۔
الیکشن ٹریبونل نےشیخ رشیدکو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 56 اور57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کی تھیں۔
شیخ رشید کے راولپنڈی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد، چیلنج کرنے کا اعلان
4 جنوری کو الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نےاعتراضات کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران آر او کے اعتراضات مسترد کیے تھے۔
اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے نااہل قرار دینے کی سازش ناکام ہوگئی۔میں خاندانی ہوں، اصلی ہوں، نسلی ہوں۔میں کسی کی عزت سے نہیں کھیلا، کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لوگوں باہر نکلو، آپ نے قلم دوات پر ووٹ دینا ہے۔
اب ایک دم سے شیخ رشید کی جانب سے کاغذات واپس لیے جانے کو اچنبھے کی نظر دے دیکھا جارہا ہے۔
شیخ رشید کے بھتیجے نے بھی اسی حلقے این اے56سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
شیخ راشد شفیق نے متبادل امیدوارکےطورپر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ، وہ اب حلقہ این اے57 اور پی پی 19 سے میدان میں اتریں گے۔
شیخ راشدکو بھی الیکشن ٹربیونل نے عام انتخابات کے لیے گرین سگنل دے رکھا ہے۔
Comments are closed on this story.