Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان المبارک کے احترام میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے

شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ خیبرپختونخوا کے تمام بورڈ چیئرمینز کے اجلاس میں کیا گیا۔
شائع 12 جنوری 2024 09:44am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے مارچ میں شیڈول میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاوربورڈ کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات ایک ماہ کیلئے 18 اپریل تک ملتوی کردیے گئے ہیں جو پہلے 14 مارچ کو ہونے تھے۔

بی آئی سی ای پی کے چیئرمین پروفیسر نصر اللہ خان یوسفزئی نے آج نیوز کو بتایا کہ طلباء اور والدین کے اصرار پر ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظر امتحانی شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ صوبے کے تمام بورڈ چیئرمینز کے اجلاس میں کیا گیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق حکومت نے بورڈ کو رمضان کے دوران امتحانات منعقد نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، لہٰذا حکم کی تعمیل کرتے ہوئے امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی۔

خیبر پختونخوا

kp

MATRICULATION EXAMS

MATRIC