Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ کیسا ہے؟

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں پہلے ٹی 20 میں کل آکلینڈ میں مد مقابل ہوں گی
شائع 11 جنوری 2024 11:13pm

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 مقابلوں میں برتری حاصل ہے، پاکستان نے 20 میچ جبکہ نیوزی لینڈ نے 13 میچ جیت رکھے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچز میں دونوں ٹیمیں 34 مرتبہ پنجہ آزمائی کر چکی ہیں جس میں پاکستان کو برتری حاصل ہے، صرف ایک میچ کا نتیجہ سامنے نہ آ سکا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 201 کر رکھا ہے جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، میچ فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 11 بج کر 10 منٹ پر میچ شروع ہو گا۔

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل راؤنڈر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گے جبکہ میزبان کیوی ٹیم مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جنوری کو ہملٹن میں، تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں،چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کمر کس لی

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

lahore

Auckland

t20 series

T20I series

Pakistan vs New Zealand