Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان عوامی پارٹی کو ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا

الیکشن کمیشن نے اس سے قبل ’’آنکھ‘‘ کا نشان الاٹ کیا تھا
شائع 11 جنوری 2024 11:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن
فوٹو۔۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ’’آنکھ‘‘ کا نشان واپس لے کر ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان بحال کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 جنوری کو جاری انتخابی نشانات کی فہرست میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو ’’آنکھ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا، جس پر باپ پارٹی کے لیے ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان بحال کرنے کی درخواست کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے بی اے پی کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بلوچستان عوامی پارٹی ایک بار پھر گائے کے نشان پرانتخابی میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوگی، جس کیلئے کاغذات نامزدگی اور دیگر مراحل پر کام جاری ہے۔

ECP

اسلام آباد

BAP

Election Commission of Pakistan (ECP)

Balochistan Awami Party