Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرستیں شائع کرنے میں تاخیر، پیپلز پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پیپلز پارٹی نے ساؤتھ پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو فائنل کرلیا
شائع 11 جنوری 2024 08:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرستیں شائع کرنے میں تاخیر پر خط لکھ دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔

سینیٹر تاج حیدر نے اپنے خط میں کہا کہ پولنگ کے دن سے 30 دن پہلے ہر حلقہ کے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کریں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر حلقے کے پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرستیں کم از کم 30 دن پہلے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جاتی تھیں۔

سینیٹر تاج حیدرکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 6 جنوری 2024 کے اعلامیہ میں ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی فہرستوں پر اعتراضات سننے یا تجاویز کا اعلان کیا جبکہ پولنگ اسٹیشن پر اعتراضات سے متعلق کم وقت دیا گیا ہےعام اور لوگوں کے لیے اس پر وویژن کی مناسب تشہیر نہیں کی گئی۔

انہوں نے خط میں یہ بھی کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرستوں کی اشاعت کا وقت پولنگ کے دن سے 30 دن سے کم کر کے 15 دن کردیا گیا ہے۔

سنیٹر تاج حیدر نے مزید لکھا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے مرحلے پر ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی، کاعذات نامزدگی کے اعتراضات پر الیکشن ٹربیونلز کا کام بہت زیادہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے ساؤتھ پنجاب کی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوارفائنل

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے ساؤتھ پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو فائنل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے این اے 144 سے این ایک 188 تک کے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی این اے 148 ملتان سے جبکہ علی موسیٰ گیلانی ملتان کے حلقہ این اے 151 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پیپلز پارٹی نے صوبائی اسمبلی پی پی 206 خانیوال سے 297 راجن پور کے امیدواروں کی لسٹ بھی فائنل کر لی جبکہ سینٹرل پنجاب کے امیدوار ڈویژن کوآرڈینیٹر کے نام تاخیر کے باعث فائنل نہ ہو سکے۔

قیادت نے سینٹرل پنجاب کے کوآرڈینیٹر کو کل تک امیدوار فائنل کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے خان پور سے بھی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات 2024 کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم

انتخابات 2024: مسلم لیگ (ن) کا راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کیلئے امیدواروں کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا

این اے 170 حامد سعید کاظمی، پی پی 257 سے میاں اسلام اسلم، پی پی 258 سے چوہدری شہزاد انور جبکہ پی پی 259 سے سردار قمر دین خان رند کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ECP

اسلام آباد

PPP

Sikandar Sultan Raja

Polling Station

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

cheif election commioner

Election 2024

Polling Stations List

Election Jan 11 2024